اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے مسلسل چوتھی مرتبہ بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے دباؤ پر آ کر وفاقی حکومت نے گزشتہ روز قومی اسمبلی سے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئندہ مالی سال میں مرحلہ وار بنیادوں پر پٹرولیم لیوی ٹیکس میں 50 روپے اضافے کی ایوان سے منظوری مانگی، ایوان نے پٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظورکرلی تھی۔جس پر آج سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13روپے 23پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 276روپے 54پیسے ہوگئی۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 230روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا