وفاقی حکومت کا عید الاضحیٰ پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری
عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

لاہور: وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 31 جولائی سے 2 اگست تک تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ معتبرذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جمعہ، ہفتہ اور اتوار تک تعطیلات دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتیں نہ ملنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ یکم ذی الحج 23 جولائی کو ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ کو ہوگی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی اور گردونواح میں چاند نظر آ جائے گااور گزشتہ روز انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے، ساتھ ہی چاند کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ پر عوام کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔

Related Posts