حکومت کا پورے ملک میں پی ایس ڈی پی پلس پروگرام متعارف کرانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan federal cabinet

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی پلس پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد سماجی و معاشی ترقی کا عمل تیز کرنا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ڈی پی پلس کے تحت مختلف منصوبوں پر عمل درآمد پورے ملک میں ہوگا /پروگرام جائزے کے لئے تمام وزارتوں کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ حکومتی ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق حکومت کے محدود مالی وسائل کے باعث ترقیاتی منصوبوں کا ٹارگٹ پورا نہیں ہو پاتا تاہم اس قلت کو نجی شعبے کی شراکت سے آسانی سے پورا کیا جاسکے گا، ترقیاتی منصوبوں میں اضافے سے معاشی اور اقتصادی عمل بھی تیز ہوگا۔

مزید پڑھیں:طاقت کا سرچشمہ صرف عوام‘سلیکٹڈ حکمران قبول نہ اب امپائر کی انگلی چلے گی،بلاول بھٹو

ترقیاتی اخراجات کے نتیجے میں جی ڈی پی کو 6.7 فیصد تک بڑھایا جا سکے گا، منصوبے کے تحت 53 بڑے منصوبوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جس میں بحری امور، ہوابازی، لاجسٹک، انرجی، سیاحت، آئی ٹی، رئیل اسٹیٹ، انفراسٹرکچر، اور سوشل سیکٹر کے شعبے شامل ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کا کل تخمینہ تقریبا 5.5 کھرب روپے لگایا گیا ہے، منصوبوں کو 3 سالوں میں مکمل کیا جا سکتا ہے جس کیلئے حکومت کے جانب سے محدود مالی وسائل درکار ہوں گے جب کہ ضرورت پڑنے پر قوانین اور قواعد و ضوابط میں ترمیم بھی کی جائے گی۔

ان منصوبوں پر عمل درآمد کے نتیجے میں 3.1کھرب روپے کی براہ راست سرمایہ کاری ہوگی جب کہ 1.1 کھرب روپے سالانہ نان ٹیکس ریونیو اور 91 ارب روپے ٹیکسوں کی مد میں وصول ہوں گے۔

Related Posts