اسلام آباد: مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا گیا، وفاقی حکومت نے پٹرول مزید 30 روپے مہنگا کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے ہوجائے گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرول کی قیمت 209 روپے 86 پیسے ہوجائے گی، آج بھی ہم ڈیزل پر 54روپے سبسڈی دے رہے ہیں، 31 مئی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے۔
پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 179 روپے 86 پیسے، 174 روپے 15 پیسے، 155 روپے 56، 148 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے 26 مئی کو ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر کا بڑا اضافہ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول،ڈیزل مہنگاہونے سے مہنگائی بہت زیادہ نہیں ہوتی، اس مہینے کے پہلے 15 دنوں میں 55 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، یہ حکومت برداشت نہیں کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا