وفاقی حکومت نے جمعہ کے روز کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزراء کے قلمدانوں کا اعلان کر دیا جس کے تحت حنیف عباسی کو وزیر برائے ریلوے جبکہ مصطفیٰ کمال کو وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ آصف اب صرف وزارتِ دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے جبکہ اعظم نذیر تارڑ کو وزارتِ قانون، انصاف اور انسانی حقوق تفویض کی گئی ہے۔
عبدالعلیم خان کو وزیر برائے مواصلات جبکہ مصدق ملک کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سونپی گئی ہے۔خالد مقبول صدیقی کو وزارتِ تعلیم ،چوہدری سالک کو وزارت برائے سمندر پار پاکستانیوں کا قلمدان دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ رانا تنویر اب وزارتِ قومی تحفظ خوراک کے وزیر جبکہ قیصر احمد شیخ کو وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور کی وزارت دی گئی ہے جبکہ علی پرویز ملک وزارتِ پیٹرولیم سنبھالیں گے۔ خالد حسین مگسی کو وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔
محمد منیر وٹو کو وزارتِ آبی وسائل جبکہ اورنگزیب کھچی کو وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت دی گئی ہے۔اسی طرح محمد جنید انور کو وزارتِ بحری امور، اور رضا حیات ہراج کو وزارتِ دفاعی پیداوار سونپی گئی ہے۔
سردار یوسف کو وزارتِ مذہبی امورجبکہ شزا فاطمہ کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے۔ رانا مبشر اقبال کو پبلک افیئرز یونٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔