وزیرِ اعظم 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran announces Karachi Transformation Plan worth Rs 1100 billion

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان قومی  نوعیت کے 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ کو پی ٹی آئی حکومت کے 2 سالہ دورِ اقتدار کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے 10 نکاتی ایجنڈے میں پارلیمانی کمیشنز، اداروں اور بورڈز میں اراکین کی تقرری پر بریفنگ بھی شامل ہے جبکہ سرجیکل اور این 95 ماسکس کی برآمدات کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن کے ملازمین کیلئے ضروری خدمات ایکٹ کے نفاذ کی توثیق کی جائے گی۔ اس کے علاوہ قومی نوعیت کے دیگر معاملات بھی زیرِ غور آئیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ملکی ترسیلاتِ زر میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ  رواں برس جولائی کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2 ہزار 768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں جو ملکی تاریخ میں 1 ماہ میں بھجوایا گیا سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔

مزید پڑھیں: ترسیلاتِ زر میں اضافہ معیشت کیلئے خوشخبری ہے۔وزیرِ اعظم

Related Posts