وفاقی کابینہ کا اجلاس، پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس، پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے پر اتفاق
وفاقی کابینہ کا اجلاس، پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھٹی کے روز وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں کابینہ نے پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ ملک کی موجود سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

بیشتر کابینہ اراکین لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ، ساجد طوری، وزیراعظم کے مشیر امیر مقام، وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع، وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔

الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نہ کیا جا سکا، اجلاس کے شرکاء نے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں لے جانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے جو فیصلہ کرے اسی پر عمل ہو گا، چار تین کا فیصلہ ہے تین دو کیسے تسلیم کرلیا جائے۔

اجلاس کے شرکاء نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کی جانب سے واپس بھجوانے کی مذمت کی، وفاقی وزراء ایازصادق، خواجہ سعد رفیق سمیت کابینہ کے چند اراکین لاہور میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ صدر مملکت کا کردار پاکستان تحریک انصاف کے ایک کارکن جیسا ہوچکا ہے، پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل کو واپس بھجوانا بدقسمتی ہے، صدر کو آئین و قانون کی پاسداری کرنا چاہیے۔

Related Posts