اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق مشاورت ہوئی اور اس دوران کابینہ کے اراکین نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ حکومت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کریگی۔ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عدالتوں کے فیصلے کو من و عن قبول کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن روانہ، مریم نواز اور اہلِ خانہ نے رخصت کیا