وفاقی کابینہ نے ائیرپورٹس اور موٹر ویز گروی رکھنے کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے ائیرپورٹس،موٹرویز سمیت سرکاری اثاثے گروی رکھنے کی منظوری دے دی
کالعدم ٹی پی ایل کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے قرض کے حصول کیلئے ائیرپورٹس اور موٹر ویز سمیت سرکاری اثاثے گروی رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سکوک بانڈز کے اجراء سے متعلق وزارتِ خزانہ کی سمری مکمل طور پر منظور کر لی ہے۔

میڈیا بریفنگ کے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سرکاری اثاثے گروی رکھ کر دیگر اثاثوں کے مقابلے میں کم شرحِ سود پر قرض حاصل کیا جاسکے گا، اس لیے حکومت نے سرکاری اثاثے گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنے اور قرض لینے کا فیصلہ کیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ وزارتِ خزانہ نے سکوک بانڈز کے اجراء کیلئے اسلام آباد پشاور موٹر وے، پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹر وے اور اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے گروی رکھنے کی تجویز دی تھی جو وفاقی کابینہ نے منظور کر لی۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے موٹر وے ایم 3 اور اسلام آباد چکوال موٹر وے گروی رکھنے کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ، ملتان ائیر پورٹ بھی گروی رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سرکاری اثاثے گروی رکھ کر کم شرحِ سود پر قرض حاصل کرنا مقصود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے نظام کا مسئلہ پاکستان کے دو خاندان ہیں، ایک لندن میں اور دوسرا دبئی ،شارجہ اور کینیڈا میں جائیدادیں خرید رہا ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو قومی مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن الیکشن اصلاحات پر تجاویز دے، اگر قابل قبول ہوں گی تو ضرور مانیں گے۔

مزید پڑھیں: ہمارے نظام کا مسئلہ پاکستان کے دو خاندان ہیں، فواد چوہدری

Related Posts