وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mushtaq meher
mushtaq meher

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو نیا آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے مشتاق مہر کو انسپکٹر جنرل سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعےنئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کی سمری کی منظوری دی۔

مشتاق مہر اس وقت 22 گریڈ کے افسر کے طور پر آئی جی ریلویز کی حیثیت میں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے 3 سال تک سندھ حکومت کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کے لیے گریڈ 22 کے ایک اور 21 کے 4 ناموں کی سمری بھجوائی تھی جس میں مشتاق مہر، غلام قادر تھیبو کامران فضل، ثناء اللہ عباسی اور انعام غنی شامل تھے، تاہم وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کے نام کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام اور سندھ حکومت کے مابین کافی عرصے سے تنازع چل رہا ہے،گزشتہ دنوں سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ کلیم امام کی عمر کوٹ کے ایس پی پر ضمنی الیکشن میں مداخلت کا الزام

27 جنوری کو وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات میں آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق کیا گیا تھاتاہم بعد میں وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔

Related Posts