کے ایم سی کراچی کے لئے وفاق کی امداد نا گزیر ہو چکی ہے، سہیل اختر ہاشمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

local bodies revolt against the Sindh government

کراچی:کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل اختر ہاشمی نے میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو لکھے گئے خط کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی کی جانب سے 3.50ارب کا پنشن بیل آؤٹ پیکیج کا مطالبے کی حمایت وفاقی حکومت فوری انتظامات کرے۔

کے ایم سی کراچی کے لئے وفاق کی امداد نا گزیر ہو چکی ہے۔ اضافی تنخواہوں سے کے ایم سی افسران ملازمین محروم ہیں۔کے ایم سی کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف جدید سہولتوں سے محروم ہیں۔ بقایا جات کے لئے پریشان ہیں۔

چیئرمین کووانے مذید کہا کہ میئر کراچی کو سندھ حکومت نے لاوارث اور یہاں کے ملازمیں کو تعصب کی عینک سے دیکھ کر احساس محرومی کا شکار کردیا ہے۔ کے ڈی اے میں بھی کم و بیش یہی صورتحال ہے۔

کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایم سی کی گرانٹ سندھ حکومت کی جانب سے ساٹھ کروڑ اور کے ڈی اے کی پانچ کروڑ گرانٹ میں اضافے کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی اداروں خصوصاََ کراچی و حیدر آباد کے بلدیاتی ادارون کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہوتا ہے۔

فنڈز کی کٹوتی اور اضافہ شدہ فنڈز فراہم نہ کر کے سندھ حکومت شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔وفاقی حکومت و وزیر اعظم پاکستان کو بلدیہ عظمیٰ کراچی پر خصوصی توجہ دینا چاہیے۔

Related Posts