وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی والدہ انتقال کرگئیں، سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fed minister for education Shafqat Mahmood’s mother passes away

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شفقت محمود کی والدہ منگل کو انتقال کر گئیں، سیاسی رہنماؤں  کا اظہار تعزیت، سوگوار خاندان کیلئے دعائیں۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے ٹویٹر پر اپنی والدہ کی وفات کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

شفقت محمود نے کہا کہ میری والدہ اپنے خاندان کیلئے ایک سائبان تھیں اور ہر مشکل میں اپنے اہل خانہ کے لئے چٹان کی مانند کھڑی رہیں ۔ اللہ نہیں جنت میں جگہ دے۔

شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر سیاسی شخصیات نے اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلنددرجات کے لئے دعا بھی کی۔ مرحومہ کیلئے قومی اسمبلی میں فاتحہ اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں صدرعارف علوی کا کہنا ہے کہ میرے بہت ہی پیارے دوست شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہے، اللہ ان کی روح کو سکون عطاء کرے اور میرے دوست اور اس کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

مزید پڑھیں: وفاقی بجٹ کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ، 5سو ارب سے زائد 263 ضمنی گرانٹس منظور

وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر وفاقی وزراء سمیت ملک بھر کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts