کراچی سمیت اندرون سندھ میں اجناس کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سمیت اندرون سندھ میں اجناس کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ
کراچی سمیت اندرون سندھ میں اجناس کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

کراچی:سندھ حکومت نے جمعہ کو لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرتے ہوئے کراچی کی سب سے بڑی اجناس کی تھوک منڈی کو بند کرنے کی ہدایت کردی ہے جس سے کراچی سمیت اندرون سندھ اجناس کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رف ابراہیم کے مطابق سندھ حکومت نے جمعہ کو مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ ہول سیل اجناس مارکیٹ پر بھی بذریعہ علاقہ پولیس کردیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے ہفتے کو اجناس منڈی بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل لاک ڈاؤن میں کبھی بھی اجناس کی تھوک منڈی کو بند کرنے کی ہدایت نہیں دی گئی ہے۔ علاقہ پولیس کی جانب سے لاک ڈاون کا دوہرا معیار اختیار کیا جارہاہے جو تاجروں اور ریٹیلرز میں اشتعال کا باعث بن رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ جوڑیا بازار کراچی میں قائم 600سے زائد تھوک دکانوں سے ملک بھر کو اجناس دالیں، گندم، چینی، مصالحہ جات، چاول اور کوکنگ آئل سپلائی کیا جاتا ہے۔

جمعہ، ہفتے اور اتوار کی تعطیل کے باعث اجناس کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگی کیونکہ تھوک مارکیٹ کے بیوپاریوں کو پورے ہفتے میں بمشکل 24گھنٹے کاروبار کے لیے میسر آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اجناس کے تھوک ممبر بیوپاریوں کے مطالبے پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او میٹھادر سے رابطہ کیاگیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں اوپر سے حکم ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاروبار کی بندش کا وقت 8 سے کم کرکے6 بجے کرنے سے پہلے ہی ہول سیل کا کاروبار مشکلات کا شکار ہے۔ ان عوامل کے باعث پونے تین کروڑ آبادی کے حامل شہر کراچی میں اجناس کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: دو ماہ کی مانیٹری پالیسی، اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Related Posts