مقبوضہ کشمیر میں کرفیو160ویں روز بھی برقرار، اشیائے ضروریہ اور ادویات کی شدید قلت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IOK kashmir
IOK kashmir

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرفیواور لاک ڈاؤن کی صورتحال 160 ویں روز بھی برقرار ہے جبکہ وادی میں خوراک، اشیائے ضروریہ اور جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے جبکہ طویل ترین کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی کمی سے قحط کی سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

وادی کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل160 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں،مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون اور ٹی وی کی نشریات تاحال معطل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں 160ویں روز بھی بھارتی محاصرے کے باعث وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف اور دہشت کا ماحول برقرار ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

قابض بھارتی فوج کی طرف سے وادی میں نام نہاد سرد آپریشن، پکڑ دھکڑ اور قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کشمیری عوام کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے، وادی میں سڑکیں سنسان ، دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی معاشی دہشت گردی سے ایرانیوں کو ادویات تک رسائی میسر نہیں، ایرانی وزیرخارجہ

بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہےاورحریت رہنماؤں سمیت بھارت نواز کشمیری رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا ہے، اس کے علاوہ بڑی تعداد میں کشمیری عوام، جوان، مرد اور بچے بھی جیلوں میں قید کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے،کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی دبائی نہیں جاسکتی۔

Related Posts