مہنگائی کانیاطوفان تیار،منی بجٹ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کل طلب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کانیاطوفان تیار،منی بجٹ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کل طلب
مہنگائی کانیاطوفان تیار،منی بجٹ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کل طلب

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، مہنگائی کے نئے طوفان کی آمد آمد ہے، اجلاس کے دوران منی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق منی بجٹ کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ وزیر اعظم نے تحریکِ انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی 30 دسمبر کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی سلامتی پالیسی کااجراء اہم سنگ میل ہے، ترجمان پاک فوج

نواز شریف کی حوالگی کیلئے برطانیہ سے بات چیت ہو رہی ہے، فواد چوہدری

اراکینِ اسمبلی کو منی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جس میں پیٹرول، موبائل فونز، اسٹیشنری اور پیک فوڈ آئٹمز مزید مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔

منی بجٹ کے حوالے سے پاکستانی میڈیا میں نشر کی جانے والی اطلاعات کے مطابق خواتین کے میک اپ کا سامان بھی مہنگا ہوگا۔ 350ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی۔

میڈیا پر ذرائع کے حوالے سے نشر کی جانے والی خبروں کے مطابق منی بجٹ میں 1700سے زائد اشیاء پر ٹیکس لگے گا۔ لگژری اشیاء کی درآمدات پر بھی ٹیکس عائد ہوگا۔

اسی طرح نئے منی بجٹ میں گاڑیوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 2.5 اور ٹریکٹر پر سیلز ٹیکس میں 5فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔ امپورٹڈ کپڑے، پرفیوم اور جوتے بھی مہنگے ہونگے۔ 

Related Posts