اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چینی اور مختلف اقسام کی خام چینی کی درآمد پر عائد 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے ذریعے 28 جون 2019ء کو جاری کردہ ایس آر او نمبر میں ترامیم کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے چقندر سے تیار کردہ چینی اور دیگر اقسام کی خام چینی کی درآمد پر عائد 40 فیصد ریگولیٹری ختم کردی ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے اس اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں چینی کی دستیابی کو یقینی بناناہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرین کی آئندہ 5 سال میں ٹیکسٹائل کی برآمدات دوگنی ہونے کی پیش گوئی