ایف بی آر کے ٹیکس وصولی کے ہدف میں مزید 265ارب روپے کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBR slashes tax revenue target by Rs265 billion
ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال کے باعث سالانہ ٹیکس اہداف میں 52 ارب روپے کمی کا فیصلہ

کراچی:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کیلیے ٹیکس وصولیوں کے مقررکردہ  5503 ارب روپے کے نظرثانی شدہ ہدف میں مزید265 ارب روپے کی کمی کردی ہے۔ نیا ہدف5238ارب روپے مقرر کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ایف بی آرنے رواں مالی سال کیلیے نظر ثانی شدہ اہداف تمام ماتحت اداروں کو بھجوادیئے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ ان اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے بجٹ میں مقرر کردہ5555 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف باون ارب روپے کی کمی کے ساتھ 5503 ارب روپے کردیا تھا اور اب اس میں265 ارب روپے کی مزید کمی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کیلئے خوشخبری: ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹا 430 روپے میں دستیاب

ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف پر نظر ثانی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے کر کی گئی ہے۔

جنوری کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 425ارب 74کروڑ70 لاکھ روپے سے کم کرکے424ارب 52 کروڑ30 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے یعنی ایک ارب 22 کروڑ40 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

Related Posts