ایف بی آرگوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں 31جنوری تک توسیع کرے، عتیق میر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Atiq Mir congratulated the Bohra Pir panel on its victory in the election of The Glass Merchants Group.

کراچی:ایف بی آرگوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں 31جنوری تک توسیع کرے، تاریخ میں توسیع نہ کی گئی تو حکومت بھاری محصولات سے محروم ہوجائیگی، زبردستی کی گئی تو رہے سہے ٹیکس دہندگان بھی سسٹم سے فرار اختیار کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔

رواں سال تاجروں کو کورونا وباء، لاک ڈائون،تباہ کن بارشوں اور دیگر ان گنت مشکلات کا سامنا رہا حساب کتاب کے کھاتے بروقت مکمل نہیں کرسکے، یہ مطالبہ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے میڈیاکو جاری کیئے گئے ایک بیان میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ ٹیکس ایڈوائزر کے دفاتر میں ایس او پیز کے باعث زیادہ افراد کی موجودگی ممکن نہیں، ایف بی آر ے گوشوارہ فارم کو آسان اور سادہ بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیاجس کے باعث تاجروں کی اکثریت کیلئے رواں سال بھی ازخود گوشوارہ مرتب کرنے میں مشکلات ہیں۔

مزید پڑھیں:صنعتی علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے ترجیحی فنڈنگ کا نظام بنایا جائے،صدر کاٹی

آج شہر کی مختلف مارکیٹوں کے نمائندگان نے جن میں اکرم رانا، شیخ عالم، شیخ ارشاد، عبدالقادر مستان، شیخ رفیع، تنویر پاستا، راشد علی خاں، میاں طارق، محمد راشد، ناصر مکاتی، عرفان للہ، کاشف سلاوٹ، انجم موسانی، شیخ خالد، مجاہد شبیر، ڈاکٹر مہتاب شیخ، میر عبدالحئی، سمیع اللہ خان اور دیگر نے عتیق میر کو بتایا کہ ایف بی آر کے انسپکٹرز دکانداروں کو نوٹس جاری کرکے ہراساں کررہے ہیں ۔

تاریخ میں اضافے کی صورت میں گوشوارے داخل کرنے کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے، عتیق میر نے کہا کہ کراچی کے تمام مرکزی بازاروں کے تاجروں اور ٹیکس دہندگان کی اکثریت ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی خواہش رکھتی ہے جس کیلئے تاریخ میں توسیع ناگزیر ہے۔

Related Posts