ایف بی آر کی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اورجیولرز کو کل تک رجسٹریشن کی مہلت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBR issues rules for real estate agents and jewelers
FBR

اسلام آباد :رئیل اسٹیٹ اکاؤنٹس اور جیولرز کو کل تک رجسٹریشن کی مہلت دے دی گئی ، 56ہزار رئیل اسٹیٹ ایجنٹس 252چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو نوٹسز جاری، 10جنوری تک رجسٹریشن کرانا لازمی قرار ،لین دین کا ریکارڈ بھی رکھنے کی ہدایت ،مشکوک ٹرانزیکشن کی صورت میں ایف بی آر اور ایف ایم یو کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔

ایف بی آر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے کہنےپر منی لانڈرنگ کی روک تھام اور ٹیکس چوری روکنے کے لیے تین اہم شعبے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اکاؤنٹنٹس اور ڈیلرز کے خلاف اقدامات شروع کر دیئے ہیں اس سلسلے میں 252 چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس جبکہ 56 ہزار رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر میں تمام رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے سیکشن6اے کے تحت رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اکاؤنٹنٹس اور جیولرز کو رجسٹریشن اور صارفین کے لین دین کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اب سے اپنے تمام صارفین اور ان کے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ رکھیں گے، جیولرز 20 لاکھ سے زائد کیش ٹرانزکشن پر صارفین کے تمام ریکارڈ رکھنے کے پابند ہوں گے کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشنز یا شک وشبہ کی صورت میں ایف بی آر اور ایف ایم کو آگاہ کرنا ضروری ہو گا۔

نئے ریگولیشن کے تحت ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایجنٹ جن میں بلڈرز اور شامل ہیں جیولرز،ڈویلپرز اور پراپرٹی ڈیلر شامل ہیں، جیولرز اور اکاؤنٹنٹس کو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹریشن کرنی ہوگی، اس ضمن میں تمام تر مطلوبہ معلومات دستاویزات اپنے مالکان اور سینئر مینجمنٹ کے کرمنل ریکارڈ ایف بی آئی ای ایف بی آر کو فراہم کرنے ہوں گے ۔

ایف بی آر کو جیولرز اکاؤنٹنٹس اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے ریکارڈ کی انسپکشن کا اختیار دے دیا گیا ہے تمام تر ریکارڈز کو کم از کم پانچ سال تک برقرار رکھنا ہو گا صارفین کو اپنے بینیفشل اونر کی تصدیق کےلیے نادرا سے جاری کردہ شناختی کارڈ اور اوورسیز پاکستانی ہونے کی صورت میں نائیکوپ یا پاسپورٹ فراہم کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:ایف بی آرگوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں 31جنوری تک توسیع کرے، عتیق میر

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رجسٹریشن کے لئے 56000 رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 10 جنوری تک اپنا کاروبار رجسٹر کرایا جائے بصورت دیگر کاروائی کے لئے تیار ہو جائیں ۔

رجسٹریشن کے بعد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز اپنے مشکوک صارفین کی معلومات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، مشکوک صارف کی معلومات فراہم نہ کرنے پر 10 کروڑ روپے تک جرمانہ ادا ہو سکتا ہے۔

Related Posts