اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مابین فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا معاملہ حل کر لیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے ایکسائز ڈیوٹی کی 4اقساط میں ادائیگی سے اتفاق کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سربراہ ائیر مارشل ارشد ملک اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مابین ملاقات کے دوران فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی 4 اقساط میں ادائیگی پر اتفاقِ رائے ہوا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کو ڈیوٹی کی مد میں 1 ارب 90 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔
حکومت نے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی