ایف بی آر کاپانچ نئے سیکٹرزکوبھی بجلی،گیس پرسبسڈی دینے کافیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف بی آر
(فوٹو: آن لائن)

کراچی:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بجلی، گیس اور آر ایل این جی کی خریداری پر 5 نئے سیکٹرز کو بھی سبسڈی فراہم کرنے کی اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان میں ٹینرزایسوسی ایشن، نٹ ویئر اینڈ سویٹر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، ٹاول مینوفیکچررز، بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینوفیکچررزاور سلک اینڈ ریان مینو فیکچررز ملز ایسوسی ایشن شامل ہے۔

اس ضمن میں وزارت تجارت نے ایف بی آر کو ان سیکٹرز کے یونٹوں کی رجسٹریشن کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

قبل ازیں وزارت تجارت نے برآمدی سیکٹرز ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، قالینوں، کھیلوں کے سامان اور آلات جراحی کی صنعتوں کو بھی سبسڈی دی ہے۔

 تاہم اب ان برآمدی سیکٹرز کو ضروری خام مال فراہم کرنے والے 5 ذیلی سیکٹرز کو بھی اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے، ترجمان نیب

Related Posts