ہمارے مینڈیٹ پر جو ڈاکا ڈالے گا اس کے خلاف جدوجہد کریں گے، مولانا فضل الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fazal-ur-rehman

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا ساتھ دیا ہے،ہمارے مینڈیٹ پر جو ڈاکا ڈالے گا اس کے خلاف جدوجہد کریں گے۔

پشاور میں جے یو آئی کے کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہآج بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کے تمام ادارے اگر آئین کی پاسداری کریں گے تو پھر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ  کچھ لوگ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، ہم پر امن لوگ ہیں ہمیں نہ چھیڑا جائے، اگر ہمیں چھیڑا گیا تو پھر آپ گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے، تبدیلی والوں نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن 20 لاکھ بے روزگار کردیئے۔ یہ پہلے مرغیاں پھر بھینسیں اور اب لنگر خانے سے ملک کی معیشت ٹھیک کررہے ہیں۔ ہمیں اپنے ملک اور ملک کی معیشت کو بچانا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 27 اکتوبر کو دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔ ہم بھی 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بعد قافلے پھر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں اتنا بے توقیر وزیراعظم نہیں دیکھا، آج ہمارا جعلی وزیراعظم جس ملک جاتا ہے کوئی استقبال کرنے نہیں آتا۔

Related Posts