لاہور:نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازکی بیٹےکی شادی کی خوشی میں تحریک انصاف کے رہنمافیاض الحسن چوہان ن لیگ کی رہنماعظمیٰ بخاری کامنہ میٹھاکرانےکیلئے اسمبلی پہنچ گئے۔
صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئرکی جس میں ان سے میٹھائی لانے کی وجہ اور انکی خوشی کاراز پوچھاجارہاہے۔
فیاض الحسن چوہان بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں عظمیٰ بخاری کیلئے کیا تحفہ لیکر آئے۔۔۔!!!
اور عظمیٰ بخاری اسمبلی سے غائب تھیں تو فیاض الحسن چوہان نے کیا کیا۔۔۔!!! pic.twitter.com/j9PSwJwyrY
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) December 15, 2021
ڈیڈیومیں دیکھاجاسکتاہےکہ فیاض الحسن چوہان نے سوال پر جواب دیتےہوئےکہاکہ بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں عظمیٰ بخاری کیلئے میٹھائی لایاہوں،فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اپنی لیڈر کی خوشی میں بہت خوش ہوتی ہیں ہم نے سوچا کہ ہم بھی ان کی خوشی میں شریک ہوجائیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزارت داخلہ نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی