شادی کی 12ویں سالگرہ، فیصل قریشی نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی کی 12ویں سالگرہ، فیصل قریشی نے یادگار ویڈیو شیئر کردی
شادی کی 12ویں سالگرہ، فیصل قریشی نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنی شادی کی 12ویں سالگرہ کے موقعے پر اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ یادگار ویڈیو شیئر کی ہے۔ شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پراپنے پیغام میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ ہم دونوں کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔ میں اور میری اہلیہ زندگی کے مزید کئی سال بھی ساتھ ہی منائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا نیٹ فلکس کی سیریز ریزیڈنٹ ایول کا دوسرا سیزن آئے گا؟

اپنے انسٹاگرام پیغام میں شادی کی 12ویں سالگرہ کے موقعے پر اپنے پیغام میں معروف ٹی وی ایکٹر اور فلمسٹار فیصل قریشی نے کہا کہ دعا کرتا ہوں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہماری محبت بھی مضبوط سے مضبوط تر ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

آج سے 12 سال قبل اداکار فیصل قریشی نے معروف بلاگر ثناء فیصل سے شادی کی جو لاہور میں پیدا ہوئیں اور اب فیصل قریشی اور بچوں کے ہمراہ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ دونوں کی ملاقات ایک شادی کی تقریب میں ہوئی تھی۔

اپنی پہلی ہی ملاقات کے صرف 1 ہفتے بعد ہی فیصل قریشی اور ثناء فیصل نے 2010 میں شادی کی جبکہ اس سے قبل فیصل قریشی شادی کے تجربے سے 2 بار گزر چکے تھے۔ دونوں کے ہاں ایک بیٹی آیت فیصل اور ایک بیٹے فرمان فیصل کی پیدائش بھی ہوئی۔

Related Posts