فیصل قریشی نے ڈرامے کے سین کے دوران سارہ لورین کو پانی میں کیوں پھینکا؟ جانئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل قریشی نے ڈرامے کے سین کے دوران سارہ لورین کو پانی میں کیوں پھینکا ؟جانئے
فیصل قریشی نے ڈرامے کے سین کے دوران سارہ لورین کو پانی میں کیوں پھینکا ؟جانئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورو معروف اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے کچھ دلچسپ شیئر کیےہیں۔

اداکار نے ایک انٹرویوکے دوران بتایا کہ وہ آج سے چند سال قبل ڈرامے کی شوٹنگ کے سلسلے میں ملائیشیا گئے ہوئے تھے جہاں پر سارہ لورین کسی بھی سین کیلئے تیار ہونے میں کافی وقت لگاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پروڈیوسر سارہ کے رویے سے کافی پریشان تھے اسی لئے وہ مجھے بھی پریشان کررہے تھے جس پر مجھے غصہ آگیا اور میں نے انھیں دھمکی دی کہ اگر مجھے ایسے ہی تنگ کرتے رہے تو میں سین کو ختم نہیں کرونگا۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ میری بات سن کر پروڈیوسر کو بھی غصہ آگیا اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں بھی دیکھتا ہوں کہ تم سین کو کیسے ختم نہیں کروگے۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں جب شوٹنگ شروع ہوئی تو ایک سین کے دوران میں نے سارہ کو اٹھا کر پانی میں پھینک دیا اور اس طرح شوٹنگ ایک گھنٹے کیلئے رُک گئی۔

مزید برآں انہوں نے انٹرویو کے دوران یہ بھی بتایا کہ وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے سلسلے میں آذربائیجان گئے تھے جہاں پر ہمیں لوگوں کے ساتھ گفتگو کرنے میں بہت زیادہ مشکل ہوتی تھی۔

Related Posts