پاکستان اداکار فواد خان کی بالی وڈ فلم عبیر گلال کا گانا”خدایا عشق ہے” ریلیز کردیا، گانا ارجیت سنگھ اور گلوکارہ شلپا راؤ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
بالی وڈ فلم عبیر گلال چند روز قبل جاری ہونے والے ٹیزر پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا تاہم احتجاج کو نظر انداز کرکے فلم کا گانا بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔
پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد 2016 سے بالی وڈ میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب 9 سال بعد فواد خان ایک بار پھر بھارتی فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا اداروں کی رپورٹ میں مطابق فلم عبیر گلال میں پاکستانی اداکار فواد خان کی موجودگی پر انتہا پسند ہندو تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔
فلم کے ٹیزر کے ریلیز ہوتے ہی بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا تاہم ان کے احتجاج کو نظر انداز کرکے فلم کا گانا بھی ریلیز کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ۔
مہاراشٹر نونرمان نامی ہندو انتہا پسند تنظیم کھوپکر نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداکار کی فلم ریلیز کی گئی تو سخت ردعمل آئے گا