پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان کی وانی کپور کے ساتھ فلم میں کردار کیا ہوگا، حقیقت سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فواد خان کے مداح 8سال بعد بالی ووڈ میں ان کی فلم خوبصورت کے بعد واپسی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ہمراہ نئی فلم کا حصہ بنیں گے۔
تاحال نئی فلم کا نام سامنے نہیں آسکا۔ فواد خان کا فلم میں کردار کیا ہوگا اور شوٹنگ سے متعلق کچھ گنے چنے حقائق سامنے آئے ہیں۔ فلم فیئر کا کہنا ہے کہ فواد خان نئی بالی ووڈ فلم میں برطانوی شیف کے کردار میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
نئی بالی ووڈ فلم کی ہدایات آرتی بگدی نے دیں جبکہ فلم کی شوٹنگ برطانوی دارالحکومت لندن کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور دبئی میں کی جائے گی۔ پری پروڈکشن کا کام مکمل ہونے کے بعد فواد خان اور وانی کپور فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد کریں گے۔
وانی کپور کون ہے؟
فلم اسٹار وانی کپور کا شمار بالی ووڈ کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو اس سے قبل چندی گڑھ کرے عاشقی، بے فکرے، شمشیرا اور بیل باٹم جیسی فلموں میں مختلف کردار نبھا چکی ہیں۔ وانی کپور کو اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص پر بھی مہارت حاصل ہے۔