فواد خان ’اے دل ہے مشکل‘ کے بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار، وانی کپور کے ساتھ جوڑی بنائیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Khan set for Bollywood comeback after Áe Dil Hai Mushkil

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکار فواد خان ’اے دل ہے مشکل‘ کے بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور پاکستانی اسٹار خوبصورت ہندوستانی اداکار وانی کپور کے ساتھ جوڑی بنائیں گے۔

فواد خان کو پاکستان ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی مقبولیت حاصل ہے، پاکستانی اداکارہ بھارتی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے علاوہ ہالی ووڈ کی مارول کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔

فواد اور وانی کے نئے پراجیکٹ کی تفصیلات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے اور ہر کوئی اس کے بارے میں خاموش ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پروڈیوسرز اس منصوبے کا اعلان جلد کریں گے اور فلم بندی برطانیہ میں ہوگی۔

 

فواد خان اور وانی کپور کی فلم ایسٹ ووڈ اسٹوڈیو میں تیار ہوگی ، ایسٹ ووڈ اسٹوڈیوز ایک فلمی کمپنی ہے جس کا آغاز وویک بی اگروال (سابق ریلائنس/فینٹم) اور دیوانگ ڈھولکیا نے کیا تھا۔ ویویک اس سے قبل کوئین، اڑتا پنجاب، سپر 30 اور انڈیا سیکرڈ گیمز میں نیٹ فلکس کی پہلی سیریز جیسی مشہور فلمیں بنا چکے ہیں جو پلیٹ فارم پر عالمی بلاک بسٹر بن گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد اور وانی کپور آنے والی فلم میں زبردست کردار میں نظر آئیں گے، وانی کپور اس سے پہلے بھی بڑی فلموں کا حصہ رہی ہیں اور وہ اس پروجیکٹ کے لیے بہترین انتخاب تھیں۔

Related Posts