شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار فواد خان کو پاکستان میں یو این ڈی پی پروگرام کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ اداکار فواد خان اب پاکستان میں یو این ڈی پی اور پائیدار ترقی اہداف کیلئے ترجمان کے طور پر کام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق فواد خان اور یو این ڈی پی کے درمیان معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں یواین ڈی پی پاکستان کے ریذیڈنٹ نمائندے مسٹرنٹ اوسٹبائی، ڈپٹی ریزیڈنٹ ریپریزنٹیٹو مس الیونا نکولیٹا، ہیڈ آف کمیونیکیشن یونٹ عائشہ بابر اوریو این ڈی پی میں بطور گرین سوشل انٹرپرینیو کام کرنے والے شریک تھے۔
تقریب کا آغازمسٹرنٹ اوسٹبائی اور فواد خان کے درمیان معاہدے پردستخط کے ساتھ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ’بڈھی‘ کہنے پر کرینہ کپور مداح پر سخت برہم