آئین وقانون کیخلاف بات کرنےوالوں سے لڑتےرہیں گے ،فوادچوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ جو بھی آئین و قانون کااحترام کرےگاہم اس سے بات کرینگے اس لیے (ٹی ٹی پی) پر زور دیا ہے کہ وہ معاہدے کی قدر کرے ورنہ ہم پہلے بھی لڑے تھے اورآئندہ بھی لڑیں گے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ ن لیگ کے دورمیں دو تہائی سے زائد لوگ ماورائے عدالت قتل ہوئےاور اس دوران جعلی پولیس مقابلوں کوعروج حاصل رہا،انہوں نے کہاماضی میں پولیس پرائیوٹ لوگوں سے پیسے لے کر بندے مارتی رہی ہے،سابق آئی جی سندھ رانا مقبول کو بندے مارنے کی اجازت ملی تو انہوں نے تعیناتی کے دوران مبینہ پولیس مقابلوں میں قتل کروایا اور ایک نجی محفل میں 23 افراد کو مروانے کا ذکر بھی کیا۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب بنے تو انہوں نےجعلی پولیس مقابلے کی اجازت دی اورجرائم میں ملوث پیشہ ورملزمان کےخلاف سیکڑوں پولیس مقابلے ہوئے ، اس لیے پولیس میں اصلاحات کے لیے ضروری ہے کہ پہلے پولیس اور پھر پراسیکیوشن، عدلیہ اور محکمہ جیل کی اصلاحات ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:غلطیاں حکمرانوں نے کیں لیکن بدنام پاکستان ہوا،وزیراعظم عمران خان

دوسری جانب فوادچوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ذکرکرتےہوئےکہاکہ لوگوں کی رائے میں عدلیہ اور پولیس ملک میں کرپٹ ترین ادارے ہیں،عدلیہ میں چیف جسٹسز کو اپنے سینئر ججز کے ساتھ مل کر کرمنل جسٹس نظام میں اصلاحات کرنی چاہیے۔

Related Posts