اسلا م آباد:وفاقی وزیراطلاعا ت فوادچوہدری نے کہا ہےکہ اپوزیشن والے تھکی ٹانگون والے پہلوان ہیں جو وفاقی حکومت کے سامنےریت کی دیوارسےزیادہ کچھ نہیں۔
وفاقی وزیرسیدفخرامام کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےفوادچوہدری نےکہا کہ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کےدرمیان اندرونی جنگ ابھی بھی جاری ہے ،ایسا پہلی بار دیکھ رہاہوں کہ وفاقی حکومت پر کرپشن کاکوئی الزام نہیں،عوام کاپی ٹی آئی کی کرپشن فری حکومت پر اعتماد بحال ہورہاہے۔
فوادچوہدری نے سندھ حکومت کوتنقیدکانشانہ بناتےہوئےکہاکہ وفاقی حکومت 50 ہزار کے کم آمن والےافراد کو ریلیف فراہم کررہی ہےتاہم سندھ کے عوام اس سہولت سے محروم رہیں گے،اس لیےسندھ حکومت کواپنےکیےفیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کےبعدمنہگائی کی ماری عوام پر بجلی کابم بھی گرادیاگیا