اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف بغاوت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فواد چوہدری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی اور صوبائی حکومت سے درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئیں۔
درخواست میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، نیب، ایف آئی اے اور آئی جیز کو فریق بنایا گیا۔
پشاورمیں پولیس لائنزکی مسجد میں خود کش دھماکہ، 28افراد جاں بحق، 150زخمی
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عدالت نے درخواست پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔