وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترامیم پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اتفاقِ رائے پاک فوج اور قومی مفادات کا تحفظ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ اتفاقِ رائے آگے بڑھنا چاہئے، آج حکومتی اور اپوزیشن کمیٹی کی قانون سازی پر بہت مثبت پیش رفت ہوئی۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومتی و اپوزیشن کمیٹی کے درمیان 5 قوانین پر اتفاق کر لیا گیا ہے جبکہ نیب اور بے نامی قوانین پر باقاعدہ گفتگو کا سلسلہ بھی شروع ہوگا۔
آرمی ایکٹ پر جو اتفاق رائے ہوا یہ پاکستان اور افواج پاکستان کے مفاد کا تحفظ تھا، اسی اتفاق رائے کو آگے بڑھنا چاہئے،آج حکومتی اور اپوزیشن کمیٹی کی قانون سازی پر بہت مثبت پیش رفت ہوئ پانچ قوانین پر اتفاق کرلیا گیا، نیب اور بے نامی کے قوانین پر باقاعدہ گفتگو کا سلسلہ بھی شروع ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 8, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا قوانین کے نفاذ کے لیے مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نظام میں تبدیلی کے لیے تمام طبقات کی مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔
پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا قوانین کو نافذ کرنا ہماری اہم ضرورت ہے، اس کے لیے بھرپور مہم شروع کردی ہے، امید ہے بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں: میڈیا قوانین کے نفاذ کے لیے مہم شروع کرنے کا اعلان