پی ٹی آئی پر پابندی سے ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ دو دنوں سے تحریک انصاف کے 500 سے زائد ارکان حراست میں لے لیے گئے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے ہیں، ان ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، آخری دھکے کیلئے تیاری کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا چیف جسٹس کو خط، قتل کی سازش کی جامع تحقیقات کا مطالبہ

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میں ایک مضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئی ہے، ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کر عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے، ملک میں آئین کو ختم کرکے ایسا گروپ مسلط کر دیا گیا ہے جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے۔

Related Posts