اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کیا پاکستان افغانستان ہے جہاں جتھے دارلخلافہ پر حملہ کر کے منتخب وزیر اعظم کو مستعفیٰ ہونے کی دھمکیاں دیں گے؟اپوزیشن کارویہ پاکستان کی اساس کوتباہ کرنے کے مترادف ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں فواد چوہدری کاکہناتھاکہ کیا پاکستان افغانستان ہے جہاں جتھے دارلخلافہ پر حملہ کر کے منتخب وزیر اعظم کو مستعفیٰ ہونے کی دھمکیاں دیں گے؟
کیا پاکستان افغانستان ہے جہں جھتے دارلخلافہ پر حملہ کر کے منتخب وزیر اعظم کو مستعفیٰ ہونے کی دھمکیاں دیں گے؟ عمران خان کروڑوں لوگوں کے نمائندہ ہیں یہ رویے پاکستان کی اساس کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، ایسی سیاسی قوت جس کا انتخابات میں کوئ مقام نہیں وہ جتھے لیکر حملہ آور ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 1, 2019
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کروڑوں لوگوں کے نمائندہ ہیں یہ رویے پاکستان کی اساس کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، ایسی سیاسی قوت جس کا انتخابات میں کوئی مقام نہیں وہ جتھے لے کر حملہ آور ہے۔
مزید پڑھیں: آزادی مارچ: مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کیلئے2 دن کی مہلت
سینئر صحافی حامد میر کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شدت پسند لوگوں کو خواتین صحافیوں کو کوریج کی اجازت دینا واقعی بڑا کارنامہ ہے، صحافی برادری اور آپ کو واقعی شکر گزار ہونا چاہئے۔
شدت پسند لوگوں کو خواتین صحافیوں کو کوریج کی اجازت دینا واقعی بڑا کارنامہ ہے، صحافی برادری اور آپ کو واقعی شکر گزار ہونا چاہئے:) https://t.co/OMMNAulCtG
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 1, 2019