شیر افضل مروت میں عقل نہیں، فواد چوہدری کی پی ٹی آئی رہنما پر کڑی تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیر افضل مروت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جہلم: سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر افضل مروت میں عقل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران سابق ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ شیر افضل مروت جیسے لوگ ڈرائیور کی سطح کے ہیں جو جیت کر آگئے۔ یہ لوگ حادثاتی طور پر سیاست میں آتے ہیں، ان کی سیاسی خدمات کیا ہیں؟

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ شیر افضل مروت نے تو اپنے بیٹے کیلئے بھی ورنڈر فل بے غیرت جیسے الفاظ استعمال کیے۔ جب تک عمران خان جیل میں بند ہیں، اس وقت تک فلم بھی بند ہے، یہ سب تو آئٹم سانگ ہیں، ان کو دیکھیں اور انجوائے کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اچھے آدمی ہیں، ان کے خلاف نہ بات کی، نہ کرنا چاہتا ہوں لیکن ان سے ملاقات کرکے پوچھنا ہے کہ انہوں نے یہ سب کیوں کیا؟ جنرل باجوہ نے ن لیگ کو کہا تھا کہ الیکشن نہیں کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ہمارا رابطہ ہوجاتا تو چیزیں خراب نہ ہوتیں۔ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کہا تھا کہ الیکشن کروا دیں، لیکن انہوں نے الیکشن نہیں کروائے۔

Related Posts