پاکستان میں ظلم کی حکومت، انسانی حقوق سلب ہوچکے ہیں۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی لیک کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے۔فواد چوہدری
وزیر اعظم کی لیک کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ظلم کی حکومت ہے جس کے دوران انسانی حقوق سلب ہوچکے ہیں جبکہ وزیر اعظم غیر ملکی دورہ کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف ایک بار پھر غیر ملکی دورے پر روانہ ہورہے ہیں جبکہ وزیرِ خارجہ پوری دنیا گھوم چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان  سے مذاکرات غیرمشروط ہونگے۔قمرزمان کائرہ

ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے اتنے دوروں نے پاکستان کو کیا دیا؟ ہمارے قریب ترین دوست ممالک پاکستان کے مالیاتی بحران کے معاملے سے لاتعلق کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر اور افغانستان کے معاملات پر 10 ماہ سے کبھی کہیں ذکر ہی نہیں ہوا۔ پاکستان میں ظلم اور جبر کی حکومت ہے۔ انسانی اور سیاسی حقوق سلب ہوچکے ہیں۔

سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعد اب لوگ پنجاب میں لاپتہ ہورہے ہیں۔ بحیثیت ایٹمی ملک ہماری ریاستی صلاحیتوں پر سوالات کھڑے کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کے غیر ضروری تجربے رجیم چینج (حکومت کی تبدیلی) کے ثمرات ہیں۔

Related Posts