جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو کے واقعات پر پاکستانی قوم رنجیدہ ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری کا سپریم کورٹ سے وزیر اعظم اور کابینہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ
فواد چوہدری کا سپریم کورٹ سے وزیر اعظم اور کابینہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو کے واقعات پر رنجیدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات پر رنجیدہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک انصاف کیخلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، عمران خان

بیان میں سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات انتہائی شرمناک ہیں۔ معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور جو بھی ملوث ہو کڑی سزا دی جائے۔

رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو میں جو واقعات پیش آئے اس پر پاکستانی رنجیدہ ہیں۔ بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی قابلِ شرم تھے۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کا تعلق تحریکِ انصاف سے ہو یا کسی بھی سیاسی جماعت سے، ان کوسزا ملنی چاہئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا تعلق پاکستان سے ہے اور پاک فوج ہماری فوج ہے۔ پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ 

 

Related Posts