آئین کے تحت تحلیل شدہ اسمبلیوں کی بحالی ممکن نہیں ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہوچکا ہے، فواد چوہدری
الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہوچکا ہے، فواد چوہدری

لاہور: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے تحت تحلیل شدہ اسمبلیوں کی بحالی ممکن نہیں ہے، اس قسم کی تجاویز سے الیکشن کے انعقاد میں ٹال مٹول کی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے معروف صحافی عمران ریاض کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت یہ ممکن نہیں ہے کہ اسمبلیاں بحال ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف میری نااہلی کا حکم دے رہا ہے، عمران خان

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تجاویز صرف الیکشن نہ کرانے کے بہانے ہیں، ملک کا سیاسی بحران صرف انتخابات سے حل ہوسکتا ہے۔

قبل ازیں معروف صحافی و نیوز اینکر عمران ریاض نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کی تجاویز سامنے آرہی ہیں۔ اگر پی ٹی آئی تحلیل شدہ اسمبلیوں میں دوبارہ حکومت لیتی ہے تو یہ فیصلہ سیاسی نقصان کا باعث ہوگا۔

عمران ریاض خان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ایک شاندار چال چلی ہے، دیکھتے ہیں کہ وہ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک اور ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کوئی دانشور طبقہ نہیں بلکہ تین چینلز سے جڑے لوگ نوکری کر رہے ہیں۔ دانشوری کا اس سے کیا تعلق؟

فواد چوہدری نے کہا کہ ان 3 چینلز سے جڑے لوگوں کو واٹس ایپ گروپ میں پیغام آتا ہے، وہ آگے کردیتے ہیں، ان کا مہینہ کھرا ہوجاتا ہے۔

Related Posts