لاہور: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ شاہدرہ سے شروع ہوگیا جو کامونکی میں اختتام پذیر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا دن ہے جو شاہدرہ سے شروع ہوگا اور کامونکی میں اختتام پذیر ہوگا۔ لوگوں نے عمران خان پر محبت نچھاور کی ہے۔
فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کو خط
ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ عوام نے عمران خان پر جو محبت نچھاور کی، اس سے لوگوں کے سیاسی شعور کا اندازہ ہوتا ہے۔ تحریکِ انصاف بچوں کے ساتھ مارچ میں آنے والی خواتین کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ کی تحریک میں وہ لوگ شامل ہیں جو اگلی نسل کیلئے ملکی نظام بدلنا چاہتے ہیں۔ تحریک کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا اور فیصلہ سازی بند کمروں سے نکالنا ہے۔
اس تحریک میں وہ لوگ شامل ہیں جو اگلی نسل کیلئے نظام بدلنا چاہتے ہیں،اس تحریک کا مقصد عوام کو باآختیار بنانا ہے اور فیصلہ سازی کو بند کمروں سے نکالنا ہے۔ پاکستان کی مڈل کلاس دقیانوسی نظام کو بدلنے کیلئے باہر نکلی ہے اور عمران خان کی قیادت میں اس نظام کو بدلے گی #حقیقی_آزادی_مارچ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 29, 2022
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی مڈل کلاس دقیانوسی نظام کو بدلنے کیلئے گھروں سے باہر نکلی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں اس نظام کو بدلے گی۔