عمران خان مقبول ترین رہنما، پاکستان کا کوئی لیڈر ان کے برابر نہیں۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں، ملک کا کوئی لیڈر ان کے برابر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ قانونی اہمیت نہیں رکھتا۔ سیاسی مخالفین کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات تاریخ میں کبھی نہیں بنے۔

یہ بھی پڑھیں:

 ملک کو سرحدوں سے نہیں، اندر سے خطرہ ہے۔شیخ رشید

گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پر جس طرح کے الزامات لگائے جارہے ہیں، ماضی میں ایسے الزامات کبھی عائد کیے ہی نہیں گئے۔ عمران خان نے شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اغواء کرنے کی بات کی تھی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بیان کے مطابق مجسٹریٹ نے تشدد کے الزامات پر شہباز گل کو بلا تحقیق پولیس کے حوالے کردیا۔ دہشت گردی کے مقدمے کی یہی بنیاد ڈالی گئی جس کی قانوناً کوئی اہمیت نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش میں تھی، ہزاروں پی ٹی آئی کارکنان نے سڑکوں پر آ کر عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی مقبول ترین رہنما ہیں، ملک میں ان کے برابر کا کوئی رہنما ہی نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام جو سابق وزیر اعظم کے حق میں باہر نکلے، ان کا یہ عمل عمران خان سے اظہارِ محبت ہے۔ اب کٹھ پتلی حکمرانوں کے پاس حکومت میں بیٹھے رہنے کا کوئی اخلاقی و قانونی جواز نہین بچتا۔ ہماری خواہش ہے کہ عام انتخابات منعقد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کی 84 جبکہ عمران خان 155 نشستوں کی حمایت رکھتے ہیں۔ تصور کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان پر اقلیتی حکمران حکومت کر رہے ہیں جس نے متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ مہنگائی 50سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

ملک بھر میں افراتفری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کو عام انتخابات کے جلد انعقاد پر غور کرنا ہوگا۔ امریکی سائفر میں استعمال کی گئی زبان کی اجازت کوئی ملک نہیں دیتا۔ پی ٹی آئی اس سنگین مسئلے کی مکمل تحقیقات چاہتی ہے۔ 

Related Posts