ترقیاتی فنڈز اراکینِ اسمبلی کی بجائے اضلاع اور تحصیلوں کو ملنے چاہئیں۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

EC positions switched from judiciary to bureaucracy: Fawad Chaudhry

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میرا مؤقف ہمیشہ سے یہ ہے کہ ترقیاتی فنڈز اضلاع اور تحصیلوں کو ملنے چاہئیں، نہ کہ اراکینِ پارلیمنٹ کو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ صوبائی فنانس ایوارڈ نہ ہونا ہے جبکہ یہ روایت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور سے ہے۔

قومی اسمبلی کے موجودہ قائدِ حزبِ اختلاف  کا ذکر کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دور سے یہ غلط روایت اب تک نافذ ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اپنی صوابدید پر اربوں روپے خرچ کردیتے ہیں جو آئینِ پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل یہی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی ٹی وی اینکرکے استدلال کو غلط قرار دے دیا۔انہوں نے کہا  کہ ترقیاتی فنڈز صوبائی فنانس ایوارڈ کے ذریعے اضلاع کو جانے چاہئیں۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں نجی ٹی وی اینکر شاہ زیب خانزادہ کا ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار اسلام آباد میں تھے۔

مزید پڑھیں: ترقیاتی فنڈز  اضلاع کو جانے چاہئیں۔فواد چوہدری

Related Posts