مولانا کے دھرنے سے اہم برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ ہے۔فواد چوہدری کی انوکھی منطق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا کے دھرنے سے اہم برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ ہے۔فواد چوہدری کی انوکھی منطق
مولانا کے دھرنے سے اہم برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ ہے۔فواد چوہدری کی انوکھی منطق

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جمعیت علمائے اسلام کے دھرنے کے بارے میں انوکھی منطق دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے اہم برطانوی شاہی جوڑے پرنس ولیم اور پرنسس کیٹ کا دورہ ہے جبکہ ابھی دھرنے کی مزید کئی تاریخیں آئیں گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جہلم کے ضلعی ہسپتال کا دورہ  کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی ٹریول ہسٹری راولپنڈی اسلام آباد کی ہے جبکہ  مولانا فضل الرحمان کا دھرنا شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف 52ہزار جعلی ووٹ کے حوالے سے پروپیگنڈا کیاگیا،قاسم سوری

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری  کہہ چکے ہیں کہ  مولانا کے دھرنے پر کیا بات کرنی، یہ دکانداری چمکانے نکلے ہیں، آج بھی الیکشن کروا لیں عمران خان ان سب کے لیے اکیلے کافی ہیں۔

اسلام آباد میں ڈویلپ سافٹ ویئر اور آٹومیشن سلوشن کے حوالے سے تقریب میں شرکت کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کا اتحاد صفر پلس صفر برابر ہے، سب کو ملا کر بھی تحریک انصاف نے شکست دی ہے آئندہ بھی دیں گے مولانا کے دھرنے سے زیادہ برطانوی شہزادے اور شہزادی کے دورے میں دلچسپی رکھتا ہوں۔

مزید پڑھیں: آج بھی الیکشن کروالیں عمران خان اپوزیشن کے لیے اکیلے کافی ہیں، فوادچوہدری

Related Posts