اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مہنگائی سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی۔
سابق وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں بہت جلد آٹے کا بھی بحران آنے والا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ سری لنکا میں معاشی بحران پہلے اور سیاسی بحران بعد میں آیا جبکہ پاکستان میں سیاسی بحران پہلے آیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد روپے کی قدر میں 24 روپے کمی ہوئی، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمیں تیل ہی نہ ملے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بھی عمران خان نے تیل سستا کیا، موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد تیل مہنگا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے بیوروکریٹس کی تعیناتی کیلئے آئی ایس آئی کو خصوصی درجہ دے دیا