شیخ رشید کی جگہ فواد چوہدری کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان، ذرائع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید کی جگہ فواد چوہدری کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان، ذرائع
شیخ رشید کی جگہ فواد چوہدری کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان، ذرائع

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے مشاورت مکمل  کر لی ہے، ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی جگہ فواد چوہدری کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والی مشاورت میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے فواد چوہدری جن کے پاس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان ہے کو تبدیل کرکے وزارت داخلہ کا قلمدان سوپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی خواہش ہے کہ ان کے پاس دونوں منسٹریاں ہونی چاہئیں، وزارت داخلہ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی۔تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان شیخ رشید کی جگہ فواد چوہدری کو وزیر داخلہ بنانے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں کابینہ میں تبدیلیوں موسم چل رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر حماد اظہر کو نیاوزیر خزانہ تعینات کردیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حماد اظہر وفاقی وزیرخزانہ، تابش گوہر وزیراعظم کے معاون پیٹرولیم مقرر

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ تاہم اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان حتمی فیصلہ کریں گے۔

Related Posts