فواد چوہدری دیر نہ کریں، مجھ پر مقدمہ کرائیں، رانا ثناء اللّٰہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقت کی نزاکت
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری دیر نہ کریں میرے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے ایک بیان کے ذریعے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری میرے خلاف مقدمے میں مدعی خود بنیں، اپنے موقف پر قائم رہیں گے، دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

نون لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سعد رضوی کے بیانات کا میرے بیانات اور عمران خان کے بیانات سے موازنہ کروائیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی، رانا ثناء اللّٰہ نے وہی زبان استعمال کی جوٹی ایل پی یا بانی ایم کیو ایم استعمال کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ سرکاری افسران کو دھمکیاں دے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے گزشتہ روز چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر اور دیگر افسران کو دھمکیاں دیں، جس پر رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کارروائی کے لیے احکامات دیئے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے جو زبان استعمال کی اس پر ان کے خلاف پرچہ کٹے گا، یہ لوگ کبھی کبھی بانی ایم کیو ایم بننے کی کوشش کرتے ہیں، اب تحریکِ لبیک ختم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی بینکوئٹس ایسوسی ایشن کا 15 رمضان سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان

Related Posts