توشہ خانہ تحائف، فواد چوہدری کا ججز اورجرنیلوں کی تفصیلات پبلک کرنیکا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ججز اور جرنیلوں کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات بھی پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے توشہ خانہ کی چنیدہ معلومات پبلک کرنے کا معاملہ سامنے آنے پر سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ججز اور جرنیلوں کو ملنے والے تفصیلات بھی جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ظلم عوامی امنگوں پر بھاری نہیں پڑسکتا۔زرتاج گل وزیر

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اعلیٰ عدالتی کمیشن کے ذریعے حاصل تحائف کو گوشواروں میں ظاہر کرنے اور ٹیکسز کی ادائیگی کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف اور زرداری خاندان نے دن دہاڑے ڈاکہ مارا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان سے دھوکہ دہی میں ملوث شریف اور زرداری خاندان کا ایک اور ثبوت سامنے آ چکا ہے۔ پچھلے 11 ماہ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں دئیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قانونی طریقہ کار کے تحت ان سب سے کم تحائف لئے۔ زرداری اور نواز شریف نے غیر قانونی طور پر توشہ خانہ سے گاڑیاں نکلوائیں۔

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ قانون کی کھلے عام خلاف ورزیاں کی گئیں۔ جو فہرست منظر عام پر آئی وہ نامکمل ہے، 1988 سے تفصیلات سامنے آنی چاہئیں۔ پاکستان میں مقدس گائے کا تصور ختم کریں۔

تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ججز اور جرنیلوں کی تفصیلات بھی سامنے لائی جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر یہ سب ممکن ہوا انکا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ملک میں شفافیت کی نئی راہ دکھائی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ ایک کمیشن بنا کر تحقیقات کرے کہ کیا ان تحفوں کی قیمت قانون کے مطابق ادا ہوئی؟ اور ڈکلیئر کئے گئے کہ نہیں؟  ن لیگ کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف منفی مہم چلانے پر ان سے معافی مانگنی چاہئے۔

Related Posts