حکومت نواز شریف کو جیل میں رکھنا نہیں چاہتی، پیسے دیں جہاں مرضی جائیں، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارے نظام کا مسئلہ پاکستان کے دو خاندان ہیں، فواد چوہدری
ہمارے نظام کا مسئلہ پاکستان کے دو خاندان ہیں، فواد چوہدری

اسکردو: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کو جیل میں نہیں رکھنا چاہتی وہ پیسے واپس کریں اور جہاں مرضی رہیں جہاں مرضی جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کے عمل کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانا ہے، گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے جا رہے ہیں۔

اسکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے سب سے بڑا شیئر وفاقی حکومت نے دیا ہے، عوام دوست اور تاریخی بجٹ پیش کیا گیا، عبوری صوبے کے معاملے پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابق ن لیگ کی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کیا، سڑکوں کی خراب حالت سابق حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ سیاحت کی ترقی کے لیے جتنی فلائٹس چلائی جا رہی ہیں ماضی میں مثالیں نہیں ملتی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگ پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں، گلگت بلتستان میں لوکل گورنمنٹ کی تشکیل کی ضرورت ہے، ہم امن کے لیے سنجیدہ ہیں، مودی کی کشمیر پالیسی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی مزمت کرتے ہیں، کشمیر کاز کے لیے ہم نے اقتصادی قربانیاں بھی دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا ویکسین اپنی ذمہ داری پر لگوائیے،لاہور میں ویکسینیشن کا عملہ حلف نامے لینے لگا

Related Posts