لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی وکلاء کی یومِ سیاہ کی اپیل ناکام رہی جبکہ حکومت عوام کی مجرم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وکلاء نے آج ایک بار پھر حکومتی ٹاؤٹوں کا منہ کالا کرکے یومِ سیاہ منایا۔ تمام ملک میں معمول کے مطابق وکلاء عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔
پاکستان بار کونسل کا آج ملک گیر یومِ سیاہ کا اعلان
ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ یومِ سیاہ منانے کی حکومتی وکلاء کی اپیل بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ ایسی پارلیمان اور حکومت جو لوگوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی قراردادیں منظور کرے ، اس کا ہر ممبر عوام کا مجرم ہے۔
وکلاء نے آج ایک بار پھر حکومتی ٹاؤٹوں کا منہ کالا کر کے یوم سیاہ منایا،تمام ملک میں معمول کے مطابق وکلاء عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں اور یوم سیاہ منانے کی حکومتی وکلاء کی اپیل بری طرح ناکام ہو گئ ہے۔ ایسی پارلیمان اور حکومت جو لوگوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی قراردادیں منظور کرے اس کا…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 18, 2023
اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے خلاف مہم کی جتنی مذمت کی جائے، وہ کم ہے۔ جن جج صاحبان کو جونیئر کہا جارہا ہے، وہ پاکستان کے چند سب سے بڑے جج ہیں۔
ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ جونیئر کہلانے والے ججز کا علم، تجربہ، ہائیکورٹ میں ان کا رویہ اور کام ان کے میرٹ کی گواہی ہے۔ حکومت میڈیا میں اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے چلائی جانے والی مہم بند کرے۔
حکومت کی سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے خلاف کمپین کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، جن جج صاحبان کو جونئیر کہا جا رہا ہے وہ پاکستان کے چند سب سے بڑے جج ہیں، ان کا علم، تجربہ اور ہائیکورٹ میں ان کا رویہ اور کام ان کے میرٹ کی گواہی ہے،حکومت میڈیا میں اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے مہم بند کرے https://t.co/23z9wgZarZ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 18, 2023
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اگر شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے مقدمات ختم نہ کیے جاتے تو 24ارب کی رقم خزانے میں آجاتی جو دونوں صوبوں میں انتخابات کے کل خرچ سے بھی زیادہ ہے۔ یہ ان کی کرپشن کا صرف چھوٹا سا رخ ہے۔ اصل پیسے لندن اور کہاں کہاں جاچکے ہیں۔
اگر شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے مقدمے ختم نہ کئے جاتے تو 24 ارب کی رقم خزانے میں آتی جو دونوں صوبوں میں انتخابات کے کل خرچے سے بھی زیادہ ہے۔ اور یہ ان کی کرپشن کا صرف چھوٹا سا رخ ہے اصل پیسے لندن اور کہاں کہاں جا چکے ہیں https://t.co/cEbO2k9ro8
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 18, 2023