اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کے عمرہ کیلئے پاسپورٹ مانگنے پر تنقید کی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، اب جب مریم بی بی نے عدالت میں درخواست دی کہ میں نے عمرہ پر جانا ہے عدالت پاسپورٹ دے تب جا کے اس اردو محاورے کے معنی اور وسعت سمجھ آئی۔
نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، اب جب مریم بی بی نے عدالت میں درخواست دی کہ میں نے عمرہ پر جانا ہے عدالت پاسپورٹ دے تب جا کے اس اردو محاورے کے معنی اور وسعت سمجھ آئ۔۔۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمرہ پر جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
مزید پڑھیں:بلاول بھٹو کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو